تشریح:
حضرت عبد اللہ، عمر اور زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اولاد ہیں۔ حضرت ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کے بعد رسول اللہ ﷺ نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح کیا۔ اور ان بچوں نے رسول اللہ ﷺ کے زیر سایہ پرورش پائی اس لئے یہ حضرات صغار صحابہ رضوان للہ عنہم اجمعین میں شمار ہوتے ہیں۔ کیونکہ انھیں بچپن میں آپﷺ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ تاہم بیان کردہ واقعہ صحیح نہیں ہے کیونکہ حدیث ضعیف ہے۔