تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) دو افراد نماز باجماعت ادا کرسکتے ہیں۔
(2) نفل نماز خصوصاً نماز تہجد باجماعت ادا کرنا درست ہے۔ اما م کے ساتھ اگر صرف ایک مقتدی ہو تو مقتدی کو دایئں طرف کھڑا ہونا چاہیے۔ اگرچہ وہ نابالغ ہی ہو۔
(4) اگر کوئی شخص اکیلا نماز شروع کرے اور بعد میں دوسرا آدمی ساتھ مل جائے تو وہ امامت کی نیت کرسکتا ہے۔
(5) نماز کی ضرورت کےلئے آگے پیچھے یا دایئں بایئں حرکت کرنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔
(6) اگر مقتدی غلطی سے بایئں طرف کھڑا ہوجائے تو نماز کے دوران ہی میں اسے دایئں طرف آنے کا اشارہ کردینا چاہیے۔ اس طرح اگر وہ آدمی باجماعت نماز ادا کر رہے ہوں۔ اور تیسرا آدمی آجائے۔ تو پہلے مقتدی کو پچھلی صف میں چلے جانا چاہیے۔ یا امام آگے بڑھ جائے۔