1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِمَارَةِ (بَابُ وُجُوبِ طَاعَةِ الْأُمَرَاءِ فِي غَيْرِ مَعْ...)

أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

1834. حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: " نَزَلَ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ} [النساء: 59] فِي عَبْدِ اللهِ بْنِ حُذَافَةَ بْنِ قَيْسِ بْنِ عَدِيٍّ السَّهْمِيِّ، بَعَثَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ "، أَخْبَرَنِيهِ يَعْلَى بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ...

صحیح مسلم:

کتاب: امور حکومت کا بیان

(باب: گناہ کے کاموں کے علاوہ دوسرے کاموں میں حکام ک...)

1834.

ابن جریج نے بیان کیا کہ قرآن مجید کی آیت: ’’اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور ان کی جو تم میں سے اختیار والے ہیں‘‘ حضرت عبداللہ بن حذافہ بن قیس بن عدی سہمی رضی اللہ تعالی عنہ کے متعلق نازل ہوئی ہے، رسول اللہ ﷺ نے انہیں ایک لشکر میں (امیر بنا کر) روانہ کیا تھا (ابن جریج نے کہا) مجھے یعلیٰ بن مسلم نے سعید بن جبیر سے خبر دی، انہوں نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کی۔

...

2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي الطَّاعَةِ)

صحیح

2624. حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْج:ٍ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ}[النساء: 59]: فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسِ بْنِ عَدِيٍّ, بَعَثَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ. أَخْبَرَنِيهِ يَعْلَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ....

سنن ابو داؤد:

کتاب: جہاد کے مسائل

(باب: اطاعت کا بیان)

2624.

ابن جریج ؓ بیان کرتے ہیں کہ (آیت کریمہ) {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ} ”اے ایمان والو! اﷲ کی اطاعت کرو، رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اولیٰ الامر کی۔“ سیدنا عبداللہ بن قیس بن عدی ؓ کے بارے میں نازل ہوئی تھی، نبی کریم ﷺ نے ان کو ایک مہم میں بھیجا تھا۔ (ابن جریج کہتے ہیں) کہ مجھے یہ روایت یعلیٰ نے بواسطہ سعید بن جبیر سیدنا ابن عباس ؓ سے بیان کی۔

...

3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْجِهَادِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يُبْعَثُ وَحْدَهُ سَ...)

صحیح

1672. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ فِي قَوْلِهِ أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُذَافَةَ بْنِ قَيْسِ بْنِ عَدِيٍّ السَّهْمِيُّ بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى سَرِيَّةٍ أَخْبَرَنِيهِ يَعْلَى بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ...

جامع ترمذی: كتاب: جہاد کے احکام ومسائل (باب: سریہ (جنگی ٹولی) میں کسی کوتنہاروانہ کرنے کا ...)

1672.

ابن عباس ؓ آیت کریمہ: ﴿أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الأَمْرِ مِنْكُمْ﴾ کی تفسیر میں کہتے ہیں: عبداللہ بن حذافہ بن قیس بن عدی سہمی کو رسول اللہ ﷺ نے (اکیلا) سریہ بنا کربھیجا ۱؎۔

4 سنن النسائي: كِتَابُ الْبَيْعَةِ (بَابُ قَوْلِهِ تَعَالَى: {وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْك...)

صحیح

4194. أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي يَعْلَى بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ} [النساء: 59] قَالَ: «نَزَلَتْ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُذَافَةَ بْنِ قَيْسِ بْنِ عَدِيٍّ بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ»...

سنن نسائی:

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل

(باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان : {وَأُولِي الْأَمْرِ مِ...)

4194.

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے مروی ہے کہ یہ آیت: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ﴾ ”اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو“ حضرت عبداللہ بن حذافہ بن قیس بن عدی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے بارے میں اتری۔ انہیں رسول اللہ ﷺ نے ایک لشکر میں (امیر بنا کر) بھیجا تھا۔

...