1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ أَيُصَلِّي الرَّجُلُ وَهُوَ حَاقِنٌ

صحیح

88. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَرْقَمِ أَنَّهُ خَرَجَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا وَمَعَهُ النَّاسُ وَهُوَ يَؤُمُّهُمْ فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ أَقَامَ الصَّلَاةَ صَلَاةَ الصُّبْحِ ثُمَّ قَالَ لِيَتَقَدَّمْ أَحَدُكُمْ وَذَهَبَ إِلَى الْخَلَاءِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَذْهَبَ الْخَلَاءَ وَقَامَتْ الصَّلَاةُ فَلْيَبْدَأْ بِالْخَلَاءِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَى وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ وَشُعَيْبُ بْنُ إِسْحَقَ وَأَبُو ضَمْرَةَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَ...

سنن ابو داؤد:

کتاب: طہارت کے مسائل

(باب: پیشاب پاخانہ کی حاجت ہونے کی حالت میں نماز پڑ...)

١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

88.

سیدنا عبداللہ بن ارقم ؓ سے روایت ہے کہ وہ حج یا عمرے کے لیے نکلے۔ ان کی معیت میں کچھ لوگ بھی تھے اور وہ ان کے امام تھے۔ ایک دن نماز فجر کی اقامت ہوئی تو انہوں نے کہا کہ تم میں سے کوئی آگے ہو۔ (اور نماز پڑھائے) اور خود قضائے حاجت کے لیے چل دیے اور کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے آپ ﷺ فرماتے تھے ’’جب تم میں سے کسی کو بیت الخلاء جانے کی حاجت ہو اور نماز بھی کھڑی ہو رہی ہو تو چاہیے کہ وہ پہلے قضائے حاجت کے لیے جائے۔ امام ابوداؤد  کہتے ہیں کہ وہیب بن خالد، شعیب بن اسحاق اور ابوضمرہ نے یہ حدیث «هشام بن عروة عن أبيه...

2 سنن النسائي: كِتَابُ الْإِمَامَةِ بَابُ الْعُذْرِ فِي تَرْكِ الْجَمَاعَةِ

صحیح

855. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَرْقَمَ كَانَ يَؤُمُّ أَصْحَابَهُ فَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ يَوْمًا فَذَهَبَ لِحَاجَتِهِ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ الْغَائِطَ فَلْيَبْدَأْ بِهِ قَبْلَ الصَّلَاةِ...

سنن نسائی: کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل (باب: عذر کی بنا پر جماعت ترک کرنا)

١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

855.

حضرت عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن ارقم ؓ اپنے ساتھیوں کو جماعت کراتے تھے۔ ایک دن نماز کا وقت ہوگیا تو وہ قضائے حاجت کے لیے گئے، پھر واپس آئے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جب تم میں سے کوئی شخص قضائے حاجت کی ضرورت محسوس کرے تو نماز سے پہلے قضائے حاجت کرلے۔“

...