قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ الْجُمُعَةِ (بَابُ الْجُمُعَةِ فِي الْيَوْمِ الْمَطِيرِ)

حکم : صحیح 

1059. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ, قَالَ سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ خَبَّرَنَا، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أَبِيهِ, أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ- فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ، وَأَصَابَهُمْ مَطَرٌ لَمْ تَبْتَلَّ أَسْفَلُ نِعَالِهِمْ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُصَلُّوا فِي رِحَالِهِمْ.

مترجم:

1059.

ابوملیح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ حدیبیہ کے دنوں میں نبی کریم ﷺ کے ہاں حاضر تھے۔ جمعے کا دن تھا اور بارش ہو گئی۔ اتنی کہ ان کے جوتوں کے تلوے بھی نہ بھیگے تو آپ ﷺ نے ان کو حکم دیا کہ اپنے اپنے پڑاؤ ہی پر نمازیں پڑھیں۔