تشریح:
1۔ نماز کے اوقات کی معرفت اوراس کا وقت ہوجانا صحت نماز کی اہم شرطوں میں سے ہے۔ اور اس سلسلے میں امام موذن ہی ذمہ دار ہیں۔ کسی ایک فرد کے شبے کا کوئی اعتبار نہیں۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو شبہ ظاہر کیا ہے۔ وہ حقیقت میں شبہ ہی ہے۔ کیونکہ نبی کریم ﷺ نے ظہر کی نماز کبھی بھی زوال سے قبل نہیں پڑھی۔ اس لئے مقتدیوں کو اپنے امام پراعتماد کرنا چاہیے۔
2۔ اس میں یہ بھی ہے کہ نبی کریمﷺ سورج ڈھلتے ہی اول وقت میں نماز پڑھا کرتے تھے۔ اور سفر میں بھی اسی کا اہمتام فرماتے تھے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح) . إسناده: حدثنا مسدد: ثنا أبو معاوية عن المِسْحَاجِ بن موسى.
قلت: وهذا إسناد صحيح، رجاله رجال الصحيح ؛ غير المسحاج بن موسى، وهو ثقة. والحديث أخرجه أحمد (3/113) : ثنا أبو معاوية... به