قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: تقریری

سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّطَوُّعِ (بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ)

حکم : صحیح 

1282. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَزَّازُ، أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: صَلَّيْتُ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسٍ: أَرَآكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ,رَآنَا فَلَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا.

مترجم:

1282.

سیدنا انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھی ہیں۔ (مختار کہتے ہیں) میں نے سیدنا انس ؓ سے کہا: کیا آپ کو رسول اللہ ﷺ نے دیکھا تھا؟ انہوں نے کہا: ہاں! آپ ﷺ نے ہم کو حکم دیا، نہ منع فرمایا۔