قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَتَحْزِيبِهِ وَتَرْتِيلِهِ (بَابُ فِي كَمْ يُقْرَأُ الْقُرْآنُ)

حکم : صحیح 

1388. حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا أَخْبَرَنَا أَبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ اقْرَأْ الْقُرْآنَ فِي شَهْرٍ قَالَ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ اقْرَأْ فِي عِشْرِينَ قَالَ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ اقْرَأْ فِي خَمْسَ عَشْرَةَ قَالَ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ اقْرَأْ فِي عَشْرٍ قَالَ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ اقْرَأْ فِي سَبْعٍ وَلَا تَزِيدَنَّ عَلَى ذَلِكَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَحَدِيثُ مُسْلِمٍ أَتَمُّ

مترجم:

1388.

سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا تھا: ”قرآن کریم کو ایک مہینے میں ختم کیا کرو۔“ انہوں نے کہا: مجھے اس سے زیادہ کی طاقت ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیس دنوں میں ختم کیا کرو۔“ کہا: مجھے اس سے زیادہ کی طاقت ہے۔ فرمایا: ”پندرہ دنوں میں ختم کیا کرو۔“ انہوں نے کہا: میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت پاتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”دس دنوں میں ختم کیا کرو۔“ کہا: مجھے اس سے بھی زیادہ کی ہمت ہے۔ فرمایا: ”سات دن میں ختم کیا کرو اور اس سے کم ہرگز نہ کرنا۔“ امام ابوداؤد ؓ نے فرمایا کہ مسلم بن ابراہیم کی روایت زیادہ کامل ہے۔