قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ الصَّدَقَةِ عَلَى بَنِي هَاشِمٍ)

حکم : صحیح (الألباني)

1652. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ أَخْبَرَنَا أَبِي عَنْ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ تَمْرَةً فَقَالَ لَوْلَا أَنِّي أَخَافُ أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً لَأَكَلْتُهَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ هَكَذَا

سنن ابو داؤد:

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل

تمہید کتاب (باب: بنی ہاشم کو صدقہ لینا دینا کیسا ہے ؟)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

1652.

سیدنا انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے (کسی راستے میں) ایک کھجور پائی، تو فرمایا: ”اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ یہ صدقے کی ہو گی تو میں اسے کھا لیتا۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اسے ہشام نے قتادہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔