قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْوُضُوءِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ)

حکم : صحیح (الألباني)

184. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّازِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْوُضُوءِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ فَقَالَ: >تَوَضَّئُوا مِنْهَا<، وَسُئِلَ عَنْ لُحُومِ الْغَنَمِ؟ فَقَالَ: >لَا تَوَضَّئُوا مِنْهَا<، وَسُئِلَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ؟ فَقَالَ: >لَا تُصَلُّوا فِي مَبَارِكِ الْإِبِلِ, فَإِنَّهَا مِنَ الشَّيَاطِينِ<، وَسُئِلَ عَنِ الصَّلَاةِ فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟ فَقَالَ: >صَلُّوا فِيهَا, فَإِنَّهَا بَرَكَةٌ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: طہارت کے مسائل

تمہید کتاب (باب: اونٹ کاگوشت کھانے سے وضو)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

184.

سیدنا براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا : آیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو لازم آتا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ”اس سے وضو کیا کرو۔“ سوال کیا گیا کہ بکری کے گوشت سے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ”اس سے وضو نہ کرو۔“ اور سوال ہوا کہ کیا اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھیں؟ فرمایا ”اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھا کرو۔ بیشک یہ شیطانوں میں سے ہیں۔“ اور پوچھا گیا کہ بکریوں کے باڑے میں نماز (پڑھیں یا نہ؟) آپ ﷺ نے فرمایا ”اس میں نماز پڑھ لیا کرو۔ بیشک یہ مبارک ہیں۔“