قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابٌ فِي شَهَادَةِ الْوَاحِدِ عَلَى رُؤْيَةِ هِلَالِ رَمَضَانَ)

حکم : ضعیف 

2340.  حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي ثَوْرٍ ح، وحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ يَعْنِي الْجُعْفِيَّ، عَنْ زَائِدَةَ الْمَعْنَى، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ الْهِلَالَ- قَالَ الْحَسَنُ فِي حَدِيثِهِ: يَعْنِي: رَمَضَانَ-، فَقَالَ: أَتَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟ ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: أَتَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟، قَالَ: نَعَمْ قَالَ: يَا بِلَالُ! أَذِّنْ فِي النَّاسِ، فَلْيَصُومُوا غَدًا.

مترجم:

2340.

سیدنا ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہا: میں نے چاند دیکھا ہے۔ حسن بن علی نے اپنی حدیث میں صراحت کرتے ہوئے کہا کہ مراد رمضان کا چاند۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کیا تو «لا إله إلا الله» کی گواہی دیتا ہے؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: کیا تو گواہی دیتا ہے کہ محمد اللہ کے رسول ہیں؟ اس نے کہا: ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلال! لوگوں میں اعلان کر دو کہ صبح روزہ رکھیں۔“