تشریح:
1۔ لوگوں کے لئے سرائوں اور ان کے راستوں میں پانی کا انتظام کرنا بہت بڑی نیکی کا کام ہے۔
2۔ انسان مسلمان ہو یا کافر اس کے ساتھ اور ایسے ہی جاندار مخلوق کے ساتھ احسان کرنا۔ بڑے اجر کی بات ہے۔ البتہ واجب القتل اور موذی جانور اس احسان سے مستثنیٰ ہیں۔ جیسے کہ خنزیر، سانپ، بچھو وغیرہ۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح على شرط الشيخين. وقد أخرجاه) . إسناده: حدثنا عبد الله بن مسلمة القعنبي عن مالك عن سُمَي مولى أبي بكر عن أبي صالح السمان عن أبي هريرة.
قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط الشيخين؛ وقد أخرجاه وغيرهما عن مالك... به . انظر الصحيحة (29) .