تشریح:
1۔ اگر عورت کا قتال میں کوئی عمل دخل نہ ہو تو اس کا قتل جائز نہیں۔ لیکن اگر ثابت ہو کہ وہ کوئی کردار ادا کرتی ہے تو قتل کرنا جائز ہوگا۔ اور یہی حکم گھریلو قسم کے ملازمین اور بوڑھے لوگوں کا ہے۔
2۔ حدیث میں لفظ مقدمہ مذکور ہے۔ لغت میں مقدمہ کسی بھی چیز کے اگلے حصے کو کہتےہیں۔ تو یہاں سے اس سے مراد فوج کا ہر اول دستہ ہے جو آگے آگے چلتا ہے۔