تشریح:
1۔ رسول اللہ ﷺ کا خود پہنے مکہ میں داخل ہونا دلیل ہے کہ حج عمرے کے علاوہ حسب احوال انسان بغیر حرام کے مکہ میں داخل ہوسکتا ہے۔
2۔ ابن خطل پہلے مسلمان ہوگیا تھا۔ اس کو رسول اللہ ﷺ نے کسی کام سے بھیجا اور ایک انصاری کو بطور خادم اس کے ساتھ روانہ کیا۔ اس سے کوئی تقصیر (غلطی) ہوئی تو اس نے اس انصاری کو قتل کرڈالا۔ اور اس کا مال لوٹ لیا اور مرتد ہوگیا۔ سو اسی وجہ سے اس کو رسول اللہﷺ نے امان نہ دی۔ اور قتل کرنے کا حکم دیا۔