قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّيدِ (بَابٌ فِي اتِّبَاعِ الصَّيْدِ)

حکم : ضعیف (الألباني)

2860. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحَكَمِ النَّخَعِيُّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ شَيْخٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, بِمَعْنَى مُسَدَّدٍ (2859)، قَالَ: >وَمَنْ لَزِمَ السُّلْطَانَ افْتُتِنَ<... زَادَ: >وَمَا ازْدَادَ عَبْدٌ مِنَ السُّلْطَانِ دُنُوًّا, إِلَّا ازْدَادَ مِنَ اللَّهِ بُعْدًا

سنن ابو داؤد:

کتاب: شکار کے احکام و مسائل

تمہید کتاب (باب: شکار کے پیچھے پڑے رہنا کیسا ہے ؟)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

2860.

سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے بادشاہ کی صحبت اختیار کی، فتنے میں پڑا۔“ اور مزید کہا: ”جو بندہ کسی بادشاہ کے جس قدر قریب ہو گا، اللہ تعالیٰ سے اسی قدر بعید ہو جائے گا۔“