تشریح:
(1) کوئی بھی مسلمان دینی امور میں کسی فاضل علم کے ملنے تک اجتہاد کرسکتا ہے، پھر اس سےاپنے عمل کی توثیق وتصحیح کرالے جیسے کہ حضرت عمار نے کیا۔
(2) تمیّم کی صحیح تر روایات میں زمین پرایک ہی دفعہ ہاتھ مارنا ہے اور پھر ہاتھوں اورچہرے کا مسح کرنا ہے۔ اور یہ عمل پانی ملنے تک حدث اصغر اورحدث اکبر (جنابت یا حیض سےطہارت) دونوں کے لیے کافی ہے۔
(3) حضرت عمار کےاس واقعہ میں حضرت عمر بھی ان کے ساتھ تھے مگر انہیں نسیان ہوگیا اوریاد نہیں رہا اور بعض اوقات ایسے ہوجاتا ہے۔