تشریح:
1۔ بیع عینہ (عین کی زیر کے ساتھ) کی صورت یہ ہے کہ کوئی شخص کسی کو ادھار قیمت پر مال حوالے کردے۔ مگر قیمت وصول کرنے سے پہلے ہی اس سے وہی مال دوبارہ خرید لے۔اور اپنی قیمت فروخت سے کم میں خریدلے اور پھر زائد قیمت وصول کرلے۔
2۔ بلاشبہ امت مسلمہ کی ذلت ونکہت انہی اسباب کی وجہ سے ہے۔ خصوصا ً حیلوں سے سود کو اپنانا اور ترک جہاد۔ جس طرح کے فرمان رسول اللہ ﷺ میں ذکر ہوا ہے۔ ولاحول ولا قوة إلا باللہ۔