تشریح:
فائدہ: شوہر کے مال میں تصرف کے لئے واجب ہے کہ اس کی اجازت سے ہو۔ اورعورت کا اپنے مال میں تصرف بھی شوہر کی موافقت سے ہو تو بہت عمدہ ہے۔ ورنہ بلااجازت بھی خیر کے معاملات میں تصرف کرسکتی ہے، جیسے کہ صحابیات کو صدقات کی ترغیب دی جاتی۔ تو وہ صدقات دیتی تھیں اور رسول اللہ ﷺ قبول فرماتے تھے۔