تشریح:
1) اہلِ عرب کے توہمات میں یہ بات بھی تھی کہ اگر کو ئی قتل ہو جائے اور اس کا بدلہ نہ لیا جائے تو اس مردے کی کھوپڑی سے ایک پرندہ (اُلو) نکلتا ہے جو اس کے اُوپر منڈلاتا رہتا ہے اورآواز لگاتا ہے، پیاس، پیاس۔ اگر بدلہ لے لیا جائے تو وہ مطمئن ہو جاتا ہے ورنہ نہیں۔ اس وہم کی بنا پر وہ لوگ جیسے بھی بن پڑتا بدلہ لینے پر اصرار کرتے تھے۔
2) کچھ لوگ صفر کو مہینے کو منحوس جانتے تھے اور اس میں اہم کام سر انجام نہیں دیتے تھے۔ اس کا ایک دووسرا مفہہوم اگلی روایت 3914 میں آرہا ہے۔