موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ مَنْ رَوَى أَنْ لَا يَنْتَفِعَ بِإِهَابِ الْمَيْتَةِ)
حکم : صحیح
4147 . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ عَنْ خَالِدٍ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ أَنَّهُ انْطَلَقَ هُوَ وَنَاسٌ مَعَهُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ رَجُلٌ مِنْ جُهَيْنَةَ قَالَ الْحَكَمُ فَدَخَلُوا وَقَعَدْتُ عَلَى الْبَابِ فَخَرَجُوا إِلَيَّ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُكَيْمٍ أَخْبَرَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَى جُهَيْنَةَ قَبْلَ مَوْتِهِ بِشَهْرٍ أَنْ لَا تَنْتَفِعُوا مِنْ الْمَيْتَةِ بِإِهَابٍ وَلَا عَصَبٍ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ يُسَمَّى إِهَابًا مَا لَمْ يُدْبَغْ فَإِذَا دُبِغَ لَا يُقَالُ لَه إِهَابٌ إِنَّمَا يُسَمَّى شَنًّا وَقِرْبَةً
سنن ابو داؤد:
کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
باب: ان حضرات کی دلیل جو کہتے ہیں کہ مردار کے چمڑے سے فائدہ حاصل نہ کیا جائے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4147. حکم بن عتیبہ کہتے ہیں کہ میں اور کئی لوگ عبداللہ بن عکیم کے ہاں گئے، وہ قبیلہ جہینہ کے فرد تھے۔ حکم نے کہا: دوسرے لوگ اندر چلے گئے جب کہ میں دروازے پر بیٹھا رہا۔ چنانچہ جب وہ میرے پاس واپس آئے تو انہوں نے مجھے بتایا کہ عبداللہ بن عکیم نے انہیں بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی وفات سے ایک مہینہ پہلے قبیلہ جہینہ کی طرف ایک خط لکھا تھا: ”مردار کے چمڑے یا اس کے پٹھوں سے فائدہ مت اٹھاؤ۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ نضر بن شمیل نے کہا کہ بے رنگے چمڑے کو «إهاب» کہتے ہیں ۔ رنگ دیے جانے کے بعد اسے «إهاب» نہیں کہتے بلکہ «شن» اور «قربة» کہتے ہیں۔