تشریح:
1) مانگی چیز کا انکار لغوی یااصطلا حی طور پر چوری نہیں ہے، مگر صیح حدیث میں اس کارروائی پر ہاتھ کاٹنے کا حکم ثابت ہے۔ تو معلوم ہوا کہ یہ شرعی طور پر چوری کے حکم میں ہے اور شریعت اصلاحات سے اولیٰ ترین ہے۔
2) اور ممکن ہے کہ اس عورت نے مانگی چیز کا انکار کیا ہو اور چوری بھی کی ہو تبھی اس کا ہاتھ کاٹا گیا۔ تفصیل کے لئے دیکھیے: (الروضةالندية)