تشریح:
1۔ مسجد میں بصورت اشعار رسول مقبول ﷺ پیش کرنا ایک مباح عمل ہے۔
2۔ یہ حضرت حسان کا عظیم شرف تھا کہ ایک اعلیٰ مقصد کے لئے رسول اللہ ﷺ نے اپنا منبر پیش فرمایا۔ اور تایئد وجبرئیل کی خوشخبری سنائی۔
3۔ اس حدیث کا پس منظر پیش نظر رکھنا چاہیے۔ کہ حضرت حسان رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے واقعہ افک میں ملوث ہوگئے تھے۔ اور انہیں حد بھی لگائی گئی تھی۔ بعد ازاں جب کسی نے ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے سامنے ان کی مذمت کی تو انہوں نے اپنے ذاتی معاملے سے صرف نظر کرتے ہوئے ان کی اسلام اور رسول اللہﷺ کے لئے خدمات کا برملا اظہار فرمایا۔ جو اس حدیث میں بیان ہوا ہے۔