تشریح:
باپ کا یہ مقام اور حق ہے۔ کہ اگر وہ بیتے سے کہے کہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے۔ تو اسے یہ حکم ماننا چاہیے، مگرشرط یہ ہے کہ باپ جو اپنے بیتے سے بیوی کو طلاق دینے کا مطالبہ کررہا ہے۔ خود حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صفات کا حامل ہو۔ اور اس میں کوئی ہوائے نفس اور تعصب کی بات نہ ہو۔ صرف شرعی مصلحت پیش نظر ہو جیسے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق آتا ہے۔