تشریح:
اس روایت سے معانقے کا اثبات نہیں ہوتا، کیونکہ یہ روایت ضعیف ہے، اسی طرح ایک روایت سنن ترمذی میں ہے کہ جب حضرت حارثہ رضی اللہ مدینہ آئے اور آکر رسول صلی اللہ علیہ وسلمسے ملے، تو رسولصلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے معانقہ فرمایا اور انہیں بوسہ دیا، یہ روایت بھی ضعیف ہے۔ بظاہر ہر کوئی صحیح مرفوع حدیث اس سلسلے میں ثابت نہیں، البتہ حضرت انس رضی اللہ کا یہ اثر صحیح سند سے منقول ہے جس میں انہوں نے صحابہ کا یہ عمل بیان کیا ہے کہ وہ آپس میں ملتے تھے تو مصافحہ کرتے تھے اور جب وہ سفر سے آتے تو باہم معانقہ کرتے (بغل گیر ہوتے۔)