تشریح:
پہلی حدیث منقطع ہے۔ اور دوسری جناب حسن بصری کا عمل۔ رسول اللہ ﷺ سے ثابت اعمال ہی میں خیر اور نجات ہے۔ اور اس قدر ضرور ثابت ہے کہ نبی کریم ﷺ اثنائے قراءت میں آیات رحمت پر دعا اور آیات عذاب پر تعوذ اور استغفار کیا کرتے تھے۔ ایسے ہی قنوت میں سجدوں کے درمیان رکوع اور سجدوں میں تشہد کے بعد حسب حال دعائیں وارد ہیں اور کی جا سکتی ہیں۔