الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 6 - مجموع أحاديث: 58 کل صفحات: 6 - کل احا دیث: 58 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 593. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ وَرَّادٍ، مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: كَتَبَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ إِلَى مُعَاوِيَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ، إِذَا فَرَغَ مِنَ الصَّلَاةِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ»... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز کے بعد ذکر کرنا مستحب ہے اور اس کا طریقہ ) مترجم: MuslimWriterName 593. منصور نے مسیّب بن رافع سے، انھوں نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مولیٰ وَرَّاد سے روایت کیا، انھوں نے کہا: حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے (ان کے مطالبے پر) معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو لکھ کر بھیجا کہ جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہو کر سلام پھیرتے تو فرماتے: ’’ایک اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، حکومت اور فرمانروائی اسی کی ہے، وہی شکرو ستائش کا حقدار ہے اور ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اے اللہ! جو کچھ تو کسی کو دے اسے کوئی روک سکنے والا نہیں اور جس چیز کو تو روک لے کوئی اسے دے سکنے والا نہی... الموضوع: التهليل (العبادات) Topics: لا الہ الا اللہ کہنا (عبادات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 593.01. وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ وَرَّادٍ مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَأَبُو كُرَيْبٍ فِي رِوَايَتِهِمَا: قَالَ فَأَمْلَاهَا عَلَيَّ الْمُغِيرَةُ، وَكَتَبْتُ بِهَا إِلَى مُعَاوِيَةَ... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز کے بعد ذکر کرنا مستحب ہے اور اس کا طریقہ ) مترجم: MuslimWriterName 593.01. ابوبکر بن ابی شیبہ، ابو کریب اور احمد بن سنان نے ہمیں حدیث بیان کی، ان سب نے کہا: ہمیں ابو معاویہ نے اعمش سےحدیث سنائی، انھوں نے مسیب بن رافع سے، انھون نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مولیٰ وَرَّاد سے، انھوں نےحضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے اسی طرح روایت بیان کی۔ ابو بکر اور ابو کریب نے اپنی روایت میں: (وراد نے) کہا: مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ بات مجھے لکھوائی اور میں نے یہ بات حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف لکھ بھیجی۔ ... الموضوع: التهليل (العبادات) Topics: لا الہ الا اللہ کہنا (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 593.02. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ، أَنَّ وَرَّادًا، مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: كَتَبَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ، إِلَى مُعَاوِيَةَ - كَتَبَ ذَلِكَ الْكِتَابَ لَهُ وَرَّادٌ - إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: حِينَ سَلَّمَ، بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا، إِلَّا قَوْلَهُ «وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» فَإِنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ.... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز کے بعد ذکر کرنا مستحب ہے اور اس کا طریقہ ) مترجم: MuslimWriterName 593.02. ابن جریج نے کہا: مجھے عبدہ بن ابی لبابہ نے خبر دی کہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مولیٰ ورّاد نے کہا: حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو لکھا۔۔۔ جبکہ یہ تحریر ان کی (مغیرہ) خاطر ورّاد نے لکھی۔۔۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، جب وہ سلام پھرتے تو کہتے ۔۔۔۔۔ (آگے ایسے ہی ہے) جیسے ان دونوں (منصور اور اعمش) کی حدیث ہے، سوائے آپﷺ کے قول وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ کے، انھوں (ابن جریج) نے یہ الفاظ بیان نہیں کیے۔ ... الموضوع: التهليل (العبادات) Topics: لا الہ الا اللہ کہنا (عبادات) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 593.03. وَحَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ عُمَرَ الْبَكْرَاوِيُّ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ، ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنِي أَزْهَرُ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ وَرَّادٍ، كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: كَتَبَ مُعَاوِيَةُ، إِلَى الْمُغِيرَةِ بِمِثْلِ حَدِيثِ مَنْصُورٍ، وَالْأَعْمَشِ... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز کے بعد ذکر کرنا مستحب ہے اور اس کا طریقہ ) مترجم: MuslimWriterName 593.03. ابن عون نے ابو سعید سے، انہوں نے وَرَّاد سے جو مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کاتب تھے، روایت کیا، کہا معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےمغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف لکھا (مسئلہ دریافت کیا).....آگے منصور اور اعمش کی حدیث کے مطابق ہے۔ الموضوع: التهليل (العبادات) Topics: لا الہ الا اللہ کہنا (عبادات) 5 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 593.04. وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ، سَمِعَا وَرَّادًا، كَاتِبَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ يَقُولُ: كَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى الْمُغِيرَةِ: اكْتُبْ إِلَيَّ بِشَيْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فَكَتَبَ إِلَيْهِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ إِذَا قَضَى الصَّلَاةَ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَ... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز کے بعد ذکر کرنا مستحب ہے اور اس کا طریقہ ) مترجم: MuslimWriterName 593.04. سفیان نے کہا: ہمیں عبدہ بن ابی لبابہ اور عبدالملک بن عمیر نے حدیث سنائی، انھوں نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کاتب ورّاد سے سنا، وہ کہتے تھے: حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خط لکھا کہ مجھے کوئی ایسی چیز لکھ بھیجیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو، تو انھوں نے لکھ بھیجا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، جب آپﷺ نماز ختم کر لیتے تو فرماتے: (لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُع... الموضوع: التهليل (العبادات) Topics: لا الہ الا اللہ کہنا (عبادات) 6 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 594. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ: كَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ: فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ حِينَ يُسَلِّمُ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ، لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ، وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ» وَقَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهَلِّ... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز کے بعد ذکر کرنا مستحب ہے اور اس کا طریقہ ) مترجم: MuslimWriterName 594. محمد کے والد عبداللہ بن نمیر نے کہا: ہمیں ہشام نے ابو زبیر سے حدیث سنائی، کہا: (عبداللہ) بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سلام پھیر کر ہر نماز کے بعد یہ کلمات کہتے تھے: ’’ایک اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، حکومت اور فرمانروائی اسی کی ہے اور وہی شکروستائش کا حقدار ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ گناہوں سے بچنے کی توفیق اور نیکی کرنے کی قوت اللہ ہی سے (ملتی) ہے، اس کے سوا کوئی الہ ومعبود نہیں۔ ہم اس کےسوا کسی کی بندگی نہیں کرتے، ہر طرح کی نعمت اور سارا فضل و کرم اسی کا ہے، خوبصورت تعریف کا سزا وار بھی وہی ہے، اللہ کے سوا ... الموضوع: التهليل (العبادات) Topics: لا الہ الا اللہ کہنا (عبادات) 7 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 594.01. وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ مَوْلًى لَهُمْ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ كَانَ يُهَلِّلُ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ وَقَالَ فِي آخِرِهِ: ثُمَّ يَقُولُ ابْنُ الزُّبَيْرِ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهَلِّلُ بِهِنَّ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ.... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز کے بعد ذکر کرنا مستحب ہے اور اس کا طریقہ ) مترجم: MuslimWriterName 594.01. عبدہ بن سلیمان نے ہشام بن عروہ سے اور انھوں نے اپنے خاندان کے مولیٰ ابوزبیر سے روایت کیا کہ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما ہر نماز کے بعد بلند آواز سے پڑھتے تھے (آگے) ابن نمیر کی روایت کی مانند ہے اور انھوں نے اپنی حدیث کے آخر میں کہا: پھر ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے کہ رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے بعد ان (کلمات) کو بلند آواز سے کہتے تھے۔ ... الموضوع: التهليل (العبادات) Topics: لا الہ الا اللہ کہنا (عبادات) 8 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 594.02. وَحَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، يَخْطُبُ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ فِي دُبُرِ الصَّلَاةِ أَوِ الصَّلَوَاتِ، فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ.... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز کے بعد ذکر کرنا مستحب ہے اور اس کا طریقہ ) مترجم: MuslimWriterName 594.02. (ہشام کی بجائے) حجاج بن ابی عثمان نے مجھے حدیث بیان کی، کہا: مجھ سے ابو زبیر نے حدیث بیان کی کہا: میں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، وہ اس منبر پر خطبہ دے رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نماز یا نمازوں کے آخر میں سلام پھیرنے کے بعد کہا کرتے تھے ۔۔۔۔۔۔۔(آگے) ہشام بن عروہ کی حدیث کی طرح بیان کیا۔ ... الموضوع: التهليل (العبادات) Topics: لا الہ الا اللہ کہنا (عبادات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 594.03. وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ الْمَكِّيَّ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ يَقُولُ: فِي إِثْرِ الصَّلَاةِ إِذَا سَلَّمَ، بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا، وَقَالَ فِي آخِرِهِ: وَكَانَ يَذْكُرُ ذَلِكَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز کے بعد ذکر کرنا مستحب ہے اور اس کا طریقہ ) مترجم: MuslimWriterName 594.03. موسیٰ بن عقبہ سے روایت ہے کہ ابو زبیر مکی نے انھیں حدیث سنائی کہ انھوں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، جب وہ نماز کے بعد سلام پھیرتے تو کہتے ۔۔۔(بقیہ روایت) ان دونوں (ہشام اور حجاج) کی (مذکورہ بالا) روایت کی مانند ہے، اور آخر میں کہا: وہ اسے رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا کرتے تھے۔ ... الموضوع: التهليل (العبادات) Topics: لا الہ الا اللہ کہنا (عبادات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ اسْتِحْبَابِ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ وَب...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 597. حَدَّثَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ الْوَاسِطِيُّ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ الْمَذْحِجِيِّ - قَالَ مُسْلِمٌ: أَبُو عُبَيْدٍ مَوْلَى سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ - عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَبَّحَ اللهَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَحَمِدَ اللهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، وَكَبَّرَ اللهَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ، فَتْلِكَ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ، وَقَالَ: تَمَامَ الْمِائَةِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُو... صحیح مسلم : کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں (باب: نماز کے بعد ذکر کرنا مستحب ہے اور اس کا طریقہ ) مترجم: MuslimWriterName 597. خالد بن عبداللہ نے ہمیں سہیل سے خبر دی، انھوں نے ابو عبید مذحجی سے روایت کیا۔ امام مسلم رحمۃ اللہ نے کہا: ابو عبید سلیمان بن عبدالملک کے مولیٰ تھے۔ انھوں نے عطاء بن یزید لیثی سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کیا: ’’جس نے ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ سُبْحَانَ اللہ تینتیس دفعہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اور تینتیس بار اَللہُ اَکْبَر کہا ، یہ ننانوے ہو گئے اور سو پورا کرنے کے لیے (لَا إِلَهَ إِ... الموضوع: التهليل (العبادات) Topics: لا الہ الا اللہ کہنا (عبادات) مجموع الصفحات: 6 - مجموع أحاديث: 58 کل صفحات: 6 - کل احا دیث: 58