قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ تَفرِيع أَبوَاب شَهرِ رَمضَان (بَابُ فِيمَنْ قَالَ لَيْلَةَ إِحْدَى وَعِشْرِينَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1383 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ وَالْتَمِسُوهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ قَالَ قُلْتُ يَا أَبَا سَعِيدٍ إِنَّكُمْ أَعْلَمُ بِالْعَدَدِ مِنَّا قَالَ أَجَلْ قُلْتُ مَا التَّاسِعَةُ وَالسَّابِعَةُ وَالْخَامِسَةُ قَالَ إِذَا مَضَتْ وَاحِدَةٌ وَعِشْرُونَ فَالَّتِي تَلِيهَا التَّاسِعَةُ وَإِذَا مَضَى ثَلَاثٌ وَعِشْرُونَ فَالَّتِي تَلِيهَا السَّابِعَةُ وَإِذَا مَضَى خَمْسٌ وَعِشْرُونَ فَالَّتِي تَلِيهَا الْخَامِسَةُ قَالَ أَبُو دَاوُد لَا أَدْرِي أَخَفِيَ عَلَيَّ مِنْهُ شَيْءٌ أَمْ لَا

سنن ابو داؤد:

کتاب: ماہ رمضان المبارک کے احکام و مسائل 

  (

باب: اکیسویں رات کے لیلۃالقدر ہونے کی دلیل

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1383.   سیدنا ابو سعید خدری ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو۔ نویں، ساتویں اور پانچویں رات میں تلاش کرو۔“ (یعنی آخر مہینہ سے) میں نے کہا: اے ابوسعید! آپ گنتی ہم سے بہتر جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے کہا: نویں، ساتویں اور پانچویں سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا: جب اکیسویں گزر جائے تو اس کے بعد والی نویں ہے اور جب تیئسیویں گزر جائے تو اس کے بعد والی ساتویں ہے اور جب پچیسویں گزر جائے تو اس کے بعد والی پانچویں ہے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں مجھے نہیں معلوم کہ اس حدیث میں مجھ پر کوئی امر مخفی رہا ہے یا نہیں۔ (کیونکہ حتمی تاریخ کے تعین میں شبہ سا رہتا ہے)۔