Abu-Daud:
Prayer (Kitab Al-Salat): Detailed Injunctions about Witr
(Chapter: The Qunut In The (Other) Prayers)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1440.
جناب ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہا: قسم اﷲ کی! میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی سی نماز پڑھاؤں گا۔ چنانچہ وہ نماز ظہر، عشاء اور فجر کی آخری رکعت میں قنوت پڑھتے تھے، مومنین کے لیے دعا کرتے اور کفار پر لعنت۔
تشریح:
اس سے مراد ایسی دعا ہے جو مسلمانوں اور امت سے متعلق ہو مثلا اسلام اور مسلمانوں کے لئے نصرت مجاہدین کے لئے ثابت قدمی اور کامیابی یا کسی وبا اور مصیبت عامہ سے نجات کی دعا یا کفار کے لئے بد دعا اسے اصطلاحاً دعائے قنوت نازلہ کہتے ہیں۔ اسے پانچوں فرض نمازوں میں حسب ضرورت آخری رکعت میں رکوع کے بعد پڑھا جا سکتا ہے۔ امام جہری (بلند) آوا ز میں دُعا پڑھے۔ اور مقتدی آمین کہیں۔ امام حسب احوال دعا کرائے۔ جہاں نام لینے کی ضرورت ہو نام بھی لے سکتا ہے۔ اس دعائے قنوت نازلہ میں دوام نہیں ہے۔
الحکم التفصیلی:
قلت : اسناده صحيح وأخرجه البخاري و مسلم في صحيحيهما. إسناده حدثنا داود بن أمية ثنا معاذ يعني : ابن هاشم :حدثني يحيى بن كثير قال : حدثني أبو سلمة بن عبد الرحمن
قلت : وهذا إسناد صحيح رجال ثقات شرط الشيخين غير داود بن أمية وهو ثقة وقد توبع كما يأتي والحديث أخرجه البيهقي (2/198) من طرق المصنف وأخرجه (2/ 135) من طرق محمد بن المثنى ثنا معاذ بن هاشم والبخاري (2/ 236 - 237 - فتح) والنسائي (1/ 164) والبيهقي واحمد (2/255 و 337 و 470) من طرق اخرى عن هشام به
جناب ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ ؓ نے کہا: قسم اﷲ کی! میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی سی نماز پڑھاؤں گا۔ چنانچہ وہ نماز ظہر، عشاء اور فجر کی آخری رکعت میں قنوت پڑھتے تھے، مومنین کے لیے دعا کرتے اور کفار پر لعنت۔
حدیث حاشیہ:
اس سے مراد ایسی دعا ہے جو مسلمانوں اور امت سے متعلق ہو مثلا اسلام اور مسلمانوں کے لئے نصرت مجاہدین کے لئے ثابت قدمی اور کامیابی یا کسی وبا اور مصیبت عامہ سے نجات کی دعا یا کفار کے لئے بد دعا اسے اصطلاحاً دعائے قنوت نازلہ کہتے ہیں۔ اسے پانچوں فرض نمازوں میں حسب ضرورت آخری رکعت میں رکوع کے بعد پڑھا جا سکتا ہے۔ امام جہری (بلند) آوا ز میں دُعا پڑھے۔ اور مقتدی آمین کہیں۔ امام حسب احوال دعا کرائے۔ جہاں نام لینے کی ضرورت ہو نام بھی لے سکتا ہے۔ اس دعائے قنوت نازلہ میں دوام نہیں ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ ہم سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کرتے ہوئے کہا: اللہ کی قسم ! میں تم لوگوں کے لیے رسول اللہ ﷺ کی نماز سے قریب ترین نماز پڑھوں گا، چنانچہ ابوہریرہ ؓ ظہر کی آخری رکعت میں اور عشاء اور فجر میں دعائے قنوت پڑھتے تھے اور مومنوں کے لیے دعا کرتے اور کافروں پر لعنت بھیجتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Hurairah (RA) said: By Allah, I shall offer prayer like that of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم). The narrator said: Abu Hurairah used to recite the supplication in the last rak'ah of the noon, night and dawn prayers. He would supplicate for the believers and curse the disbelievers.