Abu-Daud:
Prayer (Kitab Al-Salat): Detailed Injunctions about Witr
(Chapter: The Qunut In The (Other) Prayers)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1443.
جناب عکرمہ سے سیدنا ابن عباس ؓ کا یہ بیان منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مہینہ متواتر ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازوں میں قنوت پڑھی۔ ہر نماز کی آخری رکعت میں رکوع سے «سمع الله لمن حمده» کہنے کے بعد بنو سلیم میں سے رعل، ذکوان اور عصیہ کے قبائل پر بد دعا کرتے تھے اور آپ کے پیچھے والے آمین کہتے تھے۔
تشریح:
1۔ سری نمازوں میں بھی قنوت جہری (بلند آواز سے) پڑھا جائے گا۔ اور مقتدی آمین کہیں گے۔ 2۔ رعل۔ زکوان۔ اور عصیہ وہ قبائل ہیں۔ جنہوں نے اصحاب بئر معونہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کر ڈالا تھا۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده حسن، وصححه الحاكم والذهبي . إسناده: حدثنا عبد الله بن معاوية الجُمَحِيُّ: ثنا ثابت بن يزيد عن هلال بن خَبَّاب عن عكرمة عن ابن عباس.
قلت: وهذا إسناد حسن، رجاله ثقات؛ غير هلال بن خباب، وهو صدوق تغيَّر بآخره، كما قال الحافظ. والحديث أخرجه الحاكم (1/225- 226) ، وعنه البيهقي (2/200) ، وأحمد (1/301) من طرق أخرى عن ثابت... به! وزادوا: قال عكرمة: هذا مفتاح القنوت. وقال الحاكم. صحيح على شرط البخاري ! ووافقد الذهبي! وهلال بن خباب لم يخرج له البخاري شيئاً.
جناب عکرمہ سے سیدنا ابن عباس ؓ کا یہ بیان منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مہینہ متواتر ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازوں میں قنوت پڑھی۔ ہر نماز کی آخری رکعت میں رکوع سے «سمع الله لمن حمده» کہنے کے بعد بنو سلیم میں سے رعل، ذکوان اور عصیہ کے قبائل پر بد دعا کرتے تھے اور آپ کے پیچھے والے آمین کہتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
1۔ سری نمازوں میں بھی قنوت جہری (بلند آواز سے) پڑھا جائے گا۔ اور مقتدی آمین کہیں گے۔ 2۔ رعل۔ زکوان۔ اور عصیہ وہ قبائل ہیں۔ جنہوں نے اصحاب بئر معونہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کر ڈالا تھا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر میں ہر نماز کے بعد ایک ماہ تک مسلسل قنوت پڑھی، جب آخری رکعت میں «سمع الله لمن حمده» کہتے تو آپ ﷺ بنی سلیم کے قبائل: رعل، ذکوان اور عصیہ کے حق میں بد دعا کرتے اور جو لوگ آپ کے پیچھے ہوتے آمین کہتے۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Abdullah ibn 'Abbas (RA): The Apostle of Allah (ﷺ) recited the supplication (Qunut) daily for a month at the noon, afternoon, sunset, night and morning prayers. When he said: "Allah listens to him who praises Him" in the last rak'ah, invoking a curse on some clans of Banu Sulaym, Ri'l, Dhakwan and Usayyah, and those who were standing behind him said: Amen.