باب: ان لوگوں کی دلیل جو کہتے ہیں کہ فاتحہ لمبی سورتوں میں سے ہے
)
Abu-Daud:
Prayer (Kitab Al-Salat): Detailed Injunctions about Witr
(Chapter: Whoever Said That It (The Fatihah) Is From The 'Long' Surahs)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1459.
سیدنا ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کو سات آیتیں دی گئی ہیں جو بار بار دہرائی جاتی ہیں اور بڑی لمبی ہیں۔ اور موسیٰ ؑ کو چھ دی گئی تھیں۔ جب انہوں نے تختیوں کو زمین پر ڈال دیا تو ان میں سے دو کو اٹھا لیا گیا اور چار باقی رہیں۔
تشریح:
بار بار دہرائی جانے والی سات آیتیں فاتحہ کی ہیں۔ جو بااعتبار الفاظ اگرچہ مختصر ہیں۔ مگر بااعتبار معنی بڑی لمبی لمبی ہیں۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح على شرط الشيخين إسناده: حدثنا عثمان بن أبي شيبة: ثنا جرير عن الأعمش عن مسلم البَطِينِ عن سعيد بن جبير عن ابن عباس.
قلت وهذا إسناد صحيح، رجاله كلهم ثقات على شرط الشيخين. والحديث أخرجه النسائي (1/146) ، وعند الطحاوي في المشكل (2/79) من طريق أخرى عن جرير بن عبد الحميد... به الشطر الأول فقط. وصححه الحاكم (2/354) على شرطهما، والذهبي. ورواه هو، والنسائي وغيرهما- كما في الدُرَ المنثور (4/105) - من طريق أبي إسحاق عن مسلم البَطين... به موقوفاً. وقال الحاكم أيضا. صحيح ا على شرط الشيخين ! ووافقه الذهبي!
قلت: أبو إسحاق: هو عمرو بن عبد الله السَّبيعي، كان قد اختلط، إلى كونه مدلساً، فالمرفوع أصح. وللتوفيق بينه وبين حديث أبي سعيد بن المعلى الذي قبله؛ راجع تفسير ابن كثير (سوره الحِجْرِ) .
سیدنا ابن عباس ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کو سات آیتیں دی گئی ہیں جو بار بار دہرائی جاتی ہیں اور بڑی لمبی ہیں۔ اور موسیٰ ؑ کو چھ دی گئی تھیں۔ جب انہوں نے تختیوں کو زمین پر ڈال دیا تو ان میں سے دو کو اٹھا لیا گیا اور چار باقی رہیں۔
حدیث حاشیہ:
بار بار دہرائی جانے والی سات آیتیں فاتحہ کی ہیں۔ جو بااعتبار الفاظ اگرچہ مختصر ہیں۔ مگر بااعتبار معنی بڑی لمبی لمبی ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو سات لمبی سورتیں دی گئیں ہیں۱؎ اور موسیٰ ؑ کو چھ دی گئی تھیں، جب انہوں نے تختیاں (جن پر تورات لکھی ہوئی تھی) زمین پر ڈال دیں تو دو آیتیں اٹھا لی گئیں اور چار باقی رہ گئیں۔
حدیث حاشیہ:
۱؎: معنی کے اعتبار سے لمبی ہیں ورنہ ان کے الفاظ مختصر ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Abdullah ibn 'Abbas (RA): The Messenger of Allah ((صلی اللہ علیہ وسلم)) was given seven repeated long surahs, while Moses ؑ was given six, When he threw the tablets, two of them were withdrawn and four remained.