قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ تَفريع أَبوَاب الوِترِ (بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا سَلَّمَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1506 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ ابْنَ الزُّبَيْرِ عَلَى الْمِنْبَرِ، يَقُولُ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا انْصَرَفَ مِنَ الصَّلَاةِ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ, وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ، أَهْلُ النِّعْمَةِ وَالْفَضْلِ وَالثَّنَاءِ الْحَسَنِ, لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ، وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: وتر کے فروعی احکام و مسائل 

  (

باب: آدمی سلام پھیرنے کے بعد کون سے اذکار بجا لائے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1506.   ابوالزبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر ؓ کو منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا کہ نبی کریم ﷺ جب نماز سے پھرتے ( یعنی سلام کے بعد ) تو یہ پڑھا کرتے تھے «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير ، لا إله إلا الله مخلصين له الدين ولو كره الكافرون أهل النعمة والفضل والثناء الحسن ، لا إله إلا الله مخلصين له الدين ولو كره الكافرون» ” ایک اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں ۔ وہ اکیلا ہے ۔ اس کا کوئی شریک نہیں ۔ ملک اسی کا ہے ، تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے ۔ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں ۔ ہم خالص اسی کی اطاعت کرتے ہیں ، خواہ کافروں کو یہ ناپسند ہو ۔ ( اے اللہ ! ) تو ہی نعمت و فضل والا اور بہترین تعریف کا مستحق ہے ۔ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں ! ہم خالص اسی کی اطاعت کرتے ہیں خواہ کافروں کو یہ ناپسند ہی ہو ۔ “