Abu-Daud:
Prayer (Kitab Al-Salat): Detailed Injunctions about Witr
(Chapter: About Seeking Forgiveness)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1522.
سیدنا معاذ بن جبل ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اے معاذ! قسم اللہ کی! مجھے تم سے محبت ہے۔“ پھر فرمایا: ”اے معاذ! میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ کسی نماز کے بعد یہ دعا ہرگز ترک نہ کرنا «اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ» اے اللہ! اپنا ذکر کرنے، شکر کرنے اور بہترین انداز میں اپنی عبادت کرنے میں میری مدد فرما۔“ چنانچہ معاذ ؓ نے یہ وصیت (اپنے شاگرد) صنابحی کو کی اور پھر صنابحی نے یہ وصیت (اپنے شاگرد) ابوعبدالرحمٰن کو کی۔
تشریح:
1۔ کیا مرتبہ بلند ہے۔ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کہ رسول اللہ ﷺ قسم اُٹھا کر فرماتے ہیں۔ مجھے تم سے محبت ہے۔ رضي اللہ عنه و أرضاہ چنانچہ ہم بھی یہی کہتے ہیں۔ قسم اللہ کی! ہمیں معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور تمام صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین سے محبت ہے۔ 2۔ اعمال خیر کی توفیق اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ملتی ہے۔ چنانچہ چاہیے۔ کہ مذکورہ دعا کو اپنا ورد اور معمول بنا لیا جائے۔ 3۔ بعض روایات میں صراحت ہے۔ کہ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے شاگرد صنابحی کو جب یہ حدیث سنائی تو اس کا ہاتھ پکڑ کر اور اللہ کی قسم اُٹھا کرکے مجھے تم سے محبت ہے یہ حدیث سنائی۔ جس طرح رسول اللہ ﷺنے قسم اُٹھائی تھی۔ اسی طرح جناب صنابحی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی ہاتھ پکڑ کر اور قسم اُٹھا کر کہ مجھے تم سے محبت ہے اپنے شاگرد کو یہ حدیث سنائی۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح، وصححه ابن خزيمة وابن حبان (2017) . إسناده: حدثنا عبيد الله بن عمر بن ميسرة: ثنا عبد الله بن يزيد المقرئ: ثنا حيوة بن شُريقال: سمعت عقبة بن سسلم يقول: حدثني أبو عبد الرحمن الحبُلِيُ عن الصُنَابِحِي عن معاذ بن جبل.
قلت: وهذا إسناد صحيح، رجاله كلهم ثقات رجال الشيخبن؛ غير عقبة بن مسلم التُجِيبي، وهو ثقة. والحديث أخرجه أحمد (5/244- 245) ، وابن خزيمة في صحيحه (751) ، وكذا ابن حبان (2345) ، وأبو نعيم في الحلية (1/241 و 5/130) من طرق أخرى عن عبد الله بن يزيد المقرئ ... به؛ وزادوا: وأوصى أبو عبد الرحمن عُقْبَةَ بن مسلم. وزاد أبو نعيم: وأوصى عقبةُ حيوةَ، وأوصى حيوةُ أبا عبد الرحمن المقرئَ، وأوصى أبو عبد الرحمن المقرئ بِشْرَ بنَ موسى، وأوصى بشر بن موسى محمدَ بن أحمد بن الحسن، وأوصاني محمد بن أحمد بن الحسن. قال أبو نعيم رحمه الله: وأنا أوصيكم به.
قلت: وهذا الحديث من المسلسلات المشهورة المروية بالمحبة، وقد أجازني بروايته الشيخ الفاضل راغب الطباخ رحمه الله، وحدثني به... وساق إسناده هكذا مسلسلاً بالمحبة. ثم الحديث أخرجه أحمد (5/247) : تنا أبو عاصم: ثنا حيوة... به.
سیدنا معاذ بن جبل ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اے معاذ! قسم اللہ کی! مجھے تم سے محبت ہے۔“ پھر فرمایا: ”اے معاذ! میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ کسی نماز کے بعد یہ دعا ہرگز ترک نہ کرنا «اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ» اے اللہ! اپنا ذکر کرنے، شکر کرنے اور بہترین انداز میں اپنی عبادت کرنے میں میری مدد فرما۔“ چنانچہ معاذ ؓ نے یہ وصیت (اپنے شاگرد) صنابحی کو کی اور پھر صنابحی نے یہ وصیت (اپنے شاگرد) ابوعبدالرحمٰن کو کی۔
حدیث حاشیہ:
1۔ کیا مرتبہ بلند ہے۔ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کہ رسول اللہ ﷺ قسم اُٹھا کر فرماتے ہیں۔ مجھے تم سے محبت ہے۔ رضي اللہ عنه و أرضاہ چنانچہ ہم بھی یہی کہتے ہیں۔ قسم اللہ کی! ہمیں معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور تمام صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین سے محبت ہے۔ 2۔ اعمال خیر کی توفیق اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ملتی ہے۔ چنانچہ چاہیے۔ کہ مذکورہ دعا کو اپنا ورد اور معمول بنا لیا جائے۔ 3۔ بعض روایات میں صراحت ہے۔ کہ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے شاگرد صنابحی کو جب یہ حدیث سنائی تو اس کا ہاتھ پکڑ کر اور اللہ کی قسم اُٹھا کرکے مجھے تم سے محبت ہے یہ حدیث سنائی۔ جس طرح رسول اللہ ﷺنے قسم اُٹھائی تھی۔ اسی طرح جناب صنابحی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی ہاتھ پکڑ کر اور قسم اُٹھا کر کہ مجھے تم سے محبت ہے اپنے شاگرد کو یہ حدیث سنائی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”اے معاذ! قسم اللہ کی، میں تم سے محبت کرتا ہوں، قسم اللہ کی میں تم سے محبت کرتا ہوں۔“ پھر فرمایا: ”اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں: ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا: «اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ» ”اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما۔“ معاذ ؓ نے صنابحی کو اور صنابحی نے ابوعبدالرحمٰن کو اس کی وصیت کی۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Mu'adh b. Jabal (RA) reported that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) caught his hand and said: By Allah, I love you, Mu'adh. I give some instruction to you. Never leave to recite this supplication after every (prescribed) prayer: "O Allah, help me in remembering You, in giving You thanks, and worshipping You well". Mu'adh (RA) willed this supplication to the narrator al-Sunabihi and al-Sunabihi to 'Abu 'Abd al-Rahman.