Abu-Daud:
Prayer (Kitab Al-Salat): Detailed Injunctions about Witr
(Chapter: About Seeking Forgiveness)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1523.
سیدنا عقبہ بن عامر ؓ سے منقول ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا تھا کہ ہر نماز کے بعد معوذات پڑھا کروں۔
تشریح:
جامع ترمذی میں یہ روایت معوذات کی بجائے تثنیہ کے صیغہ سے معوذتین آیا ہے۔ اور ان س مُراد (قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ) اور (قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ) ہے۔ اورانھیں اس روایت میں صیغہ جمع کے ساتھ بیان کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ ان کے ساتھ (قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ) اور (قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ) بھی مُراد ہو۔ کیونکہ یہ سب سورتیں تمام تعوذات کی جامع ہیں۔ سورۃ الکافرون میں شرک سے براءت اور سورۃ الاخلاص میں اظہار واقرار توحید اور معوذتین میں ہر شر سے اللہ کی پناہ لینے کا بیان ہے۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح، وصححه ابن خزيمة وابن حبان، وحسنه الترمذي) . إسناده: حدثنا محمد بن سَلَمَةَ المرادي: ثنا ابن وهب عن الليث بن سعد أن حُنَيْنَ بن أبي حَكِيم حدثه عن علَيِّ بن رَبَاحٍ اللَّخْمِي عن عقبة بن عامر.
قلت: وهذا إسناد صحيح، رجاله ثقات رجال مسلم؛ غير حنين، وهو ثقة، وقد توبع كما يأتي. والحديث أخرجه النسائي (3/68- القلم) ... بإلممناد المؤلف. وأحمد (4/201) من طريق أخرى عن ابن وهب. وابن خزيمة (755) ، وعنه ابن حبان (2347) من طرق أخرى عن الليث. وأحمد أيضا (5/155) ، والترمذي (2905) من طريق أخرى عن عُلَيِّ بن رباح... به. وقال الترمذي حسن غريب . وقد مضى الحديث من طريق أخرى أتم منه رقم (1315) .
سیدنا عقبہ بن عامر ؓ سے منقول ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے حکم دیا تھا کہ ہر نماز کے بعد معوذات پڑھا کروں۔
حدیث حاشیہ:
جامع ترمذی میں یہ روایت معوذات کی بجائے تثنیہ کے صیغہ سے معوذتین آیا ہے۔ اور ان س مُراد (قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ) اور (قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ) ہے۔ اورانھیں اس روایت میں صیغہ جمع کے ساتھ بیان کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ ان کے ساتھ (قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ) اور (قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ) بھی مُراد ہو۔ کیونکہ یہ سب سورتیں تمام تعوذات کی جامع ہیں۔ سورۃ الکافرون میں شرک سے براءت اور سورۃ الاخلاص میں اظہار واقرار توحید اور معوذتین میں ہر شر سے اللہ کی پناہ لینے کا بیان ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عقبہ بن عامر ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ میں ہر نماز کے بعد معوذات پڑھا کروں۱؎۔
حدیث حاشیہ:
۱؎: معوذات سے مراد دو سورتیں «قل أعوذ برب الفلق» اور «قل أعوذ برب الناس» ہیں، کیونکہ جمع کا اطلاق دو پر بھی ہوتا ہے، اور ایک قول یہ ہے کہ اس میں سورہ اخلاص اور «قل يا أيها الكافرون» بھی شامل ہیں، یا تو تغلیباً انہیں معوذات کہا گیا ہے، یا ان دونوں میں بھی تعوذ کا معنی پایا جاتا ہے، کیونکہ یہ دونوں سورتیں اخلاص وللہیت، شرک سے براءت، اور التجاء الی اللہ کے مفہوم پر مشتمل ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Uqbah ibn 'Amir (RA): The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) commanded me to recite Mu'awwidhatan (the last two surahs of the Qur'an) after every prayer.