قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ الْمَرْأَةِ تَتَصَدَّقُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا)

حکم : ضعیف 

1686. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمِصْرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ عَنْ سَعْدٍ قَالَ لَمَّا بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النِّسَاءُ قَامَتْ امْرَأَةٌ جَلِيلَةٌ كَأَنَّهَا مِنْ نِسَاءِ مُضَرَ فَقَالَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّا كَلٌّ عَلَى آبَائِنَا وَأَبْنَائِنَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَأُرَى فِيهِ وَأَزْوَاجِنَا فَمَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ أَمْوَالِهِمْ فَقَالَ الرَّطْبُ تَأْكُلْنَهُ وَتُهْدِينَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد الرَّطْبُ الْخُبْزُ وَالْبَقْلُ وَالرُّطَبُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَا رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ عَنْ يُونُسَ

مترجم:

1686.

سیدنا سعد (بن ابی وقاص) ؓ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے عورتوں سے بیعت لی تو ایک باوقار (یا لمبے قد والی) عورت کھڑی ہوئی، گویا کہ وہ قبیلہ مضر سے تھی، کہنے لگی: اے اللہ کے نبی! ہم تو اپنے ماں باپ، اپنے بیٹوں، امام ابوداؤد ؓ نے کہا میرا خیال ہے اس نے شوہروں کا ذکر بھی کیا، پر بوجھ ہیں تو ہمارے لیے ان کے مالوں میں سے کیا حلال ہے؟ آپ نے فرمایا (تر چیزیں کھاؤ اور ہدیہ بھی دو۔) امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں «رطب» ”تر“ سے مراد روٹی، ترکاری اور تازہ کھجور ہے۔ امام ابوداؤد ؓ نے فرمایا ثوری نے بھی یونس سے ایسے ہی روایت کی ہے۔