قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ فِي صِلَةِ الرَّحِمِ)

حکم : حسن

ترجمة الباب:

1691 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّدَقَةِ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ عِنْدِي دِينَارٌ فَقَالَ تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى نَفْسِكَ قَالَ عِنْدِي آخَرُ قَالَ تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى وَلَدِكَ قَالَ عِنْدِي آخَرُ قَالَ تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى زَوْجَتِكَ أَوْ قَالَ زَوْجِكَ قَالَ عِنْدِي آخَرُ قَالَ تَصَدَّقْ بِهِ عَلَى خَادِمِكَ قَالَ عِنْدِي آخَرُ قَالَ أَنْتَ أَبْصَرُ

سنن ابو داؤد:

کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: رشتے ناتے والوں کے ساتھ میل جول اور حسن سلوک

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1691.   سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے صدقہ کرنے کا حکم دیا تو ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس ایک دینار ہے، آپ نے فرمایا: ”اپنی جان پر صدقہ کر۔“ کہنے لگا میرے پاس دوسرا ہے۔ فرمایا: ”اپنے بچے پر صدقہ کر۔“ کہنے لگا میرے پاس ایک اور ہے۔ فرمایا: ”اپنی بیوی پر صدقہ کر۔“ لفظ «زوجتك» یا«زوجك» فرمایا، کہنے لگا میرے پاس ایک اور ہے۔ فرمایا: ”اپنے خادم پر صدقہ کر۔“ کہنے لگا میرے پاس ایک اور ہے۔ فرمایا: ”تو اس کے متعلق بہتر جانتا ہے۔“ (کہ کہاں اور کس پر خرچ کرنا ہے)۔