قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: تقریری

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ)

حکم : صحیح 

1830. حَدَّثَنَاالْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ الدَّامِغَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ سُوَيْدٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ بِنْتُ طَلْحَةَ أَنَّ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَدَّثَتْهَا قَالَتْ كُنَّا نَخْرُجُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَكَّةَ فَنُضَمِّدُ جِبَاهَنَا بِالسُّكِّ الْمُطَيَّبِ عِنْدَ الْإِحْرَامِ فَإِذَا عَرِقَتْ إِحْدَانَا سَالَ عَلَى وَجْهِهَا فَيَرَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا يَنْهَاهَا

مترجم:

1830.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ‬ ؓ ن‬ے بیان کیا کہ ہم نبی کریم ﷺ کی معیت میں مکہ کو جاتیں تو احرام کے وقت اپنی پیشانیوں پر خوشبودار مرکب خوشبو کا ضماد کر لیا کرتی تھیں۔ جب پسینہ آتا تو وہ ہمارے چہروں پر بہہ آتا تھا، نبی کریم ﷺ اسے دیکھتے تو اس سے منع نہ فرماتے تھے۔