قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ فِي الْجَرَادِ لِلْمُحْرِمِ)

حکم : ضعیف جدا

ترجمة الباب:

1854 .   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَصَبْنَا صِرْمًا مِنْ جَرَادٍ فَكَانَ رَجُلٌ مِنَّا يَضْرِبُ بِسَوْطِهِ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ هَذَا لَا يَصْلُحُ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّمَا هُوَ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ سَمِعْت أَبَا دَاوُد يَقُولُ أَبُو الْمُهَزِّمِ ضَعِيفٌ وَالْحَدِيثَانِ جَمِيعًا وَهْمٌ

سنن ابو داؤد:

کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: محرم کے لیے ٹڈی کا شکار کیسا ہے؟

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

1854.   سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں ایک ٹڈی دل مل گیا تو ہمارا ایک آدمی جو احرام میں تھا، ان کو اپنے کوڑے سے مارنے لگا، اسے کہا گیا کہ یہ کام درست نہیں ہے اور نبی کریم ﷺ سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تو سمندر کے شکار میں سے ہے۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ (اس حدیث کا راوی) ابومہزم ضعیف ہے اور یہ دونوں حدیثیں وہم ہیں۔