قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ النُّزُولِ بِمِنًى)

حکم : صحیح 

1951. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ بِمِنًى وَنَزَّلَهُمْ مَنَازِلَهُمْ فَقَالَ لِيَنْزِلْ الْمُهَاجِرُونَ هَا هُنَا وَأَشَارَ إِلَى مَيْمَنَةِ الْقِبْلَةِ وَالْأَنْصَارُ هَا هُنَا وَأَشَارَ إِلَى مَيْسَرَةِ الْقِبْلَةِ ثُمَّ لِيَنْزِلْ النَّاسُ حَوْلَهُمْ

مترجم:

1951.

عبدالرحمٰن بن معاذ ؓ ایک صحابی سے بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے منٰی میں لوگوں کو خطبہ دیا اور انہیں اپنے اپنے مقامات پر اترنے کا ارشاد فرمایا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مہاجرین یہاں پڑاؤ کریں۔“ اور قبلہ کی جانب دائیں طرف اشارہ فرمایا۔ ”اور انصار یہاں پڑاؤ کریں۔“ اور قبلہ کی بائیں طرف اشارہ فرمایا۔ ”اور دیگر لوگ ان کے ارد گرد اتریں۔“