الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ النُّزُولِ بِمِنًى) حکم: صحیح 1951. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ بِمِنًى وَنَزَّلَهُمْ مَنَازِلَهُمْ فَقَالَ لِيَنْزِلْ الْمُهَاجِرُونَ هَا هُنَا وَأَشَارَ إِلَى مَيْمَنَةِ الْقِبْلَةِ وَالْأَنْصَارُ هَا هُنَا وَأَشَارَ إِلَى مَيْسَرَةِ الْقِبْلَةِ ثُمَّ لِيَنْزِلْ النَّاسُ حَوْلَهُمْ... سنن ابو داؤد : کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل (باب: منٰی میں پڑاؤ کرنے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 1951. عبدالرحمٰن بن معاذ ؓ ایک صحابی سے بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا: نبی کریم ﷺ نے منٰی میں لوگوں کو خطبہ دیا اور انہیں اپنے اپنے مقامات پر اترنے کا ارشاد فرمایا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مہاجرین یہاں پڑاؤ کریں۔“ اور قبلہ کی جانب دائیں طرف اشارہ فرمایا۔ ”اور انصار یہاں پڑاؤ کریں۔“ اور قبلہ کی بائیں طرف اشارہ فرمایا۔ ”اور دیگر لوگ ان کے ارد گرد اتریں۔“ ... الموضوع: تنزيل الناس منازلهم (الأخلاق والآداب) موضوع: لوگوں کو ان کا جائز مقام دینا (اخلاق و آداب) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ فِي تَنْزِيلِ النَّاسِ مَنَازِلَهُمْ) حکم: ضعیف 4842. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ أَنَّ يَحْيَى بْنَ الْيَمَانِ أَخْبَرَهُمْ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ، أَنَّ عَائِشَةَ مَرَّ بِهَا سَائِلٌ، فَأَعْطَتْهُ كِسْرَةً، وَمَرَّ بِهَا رَجُلٌ عَلَيْهِ ثِيَابٌ وَهَيْئَةٌ، فَأَقْعَدَتْهُ، فَأَكَلَ، فَقِيلَ لَهَا فِي ذَلِكَ؟ فَقَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >أَنْزِلُوا النَّاسَ مَنَازِلَهُمْ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: وَحَدِيثُ يَحْيَى مُخْتَصَرٌ. قَالَ أَبُو دَاوُد: مَيْمُونٌ لَمْ يُدْرِكْ عَائِشَةَ.... سنن ابو داؤد : کتاب: آداب و اخلاق کا بیان (باب: ہر آدمی کے مقام و مرتبے کا خیال رکھنے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4842. میمون بن ابوشعیب سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ کے پاس سے ایک سائل گزرا۔ تو آپ نے اسے ایک روٹی کا ٹکڑا دیا۔ پھر ایک دوسرا آدمی گزرا جس نے (اچھے) کپڑے پہنے ہوئے تھے اور اس کی حالت عمدہ تھی تو انہوں نے اس کو بٹھلا کر کھلایا۔ ان سے اس فرق کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”ہر شخص کو اس کے مقام پر رکھو۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یحییٰ کی حدیث مختصر ہے، امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ میمون نے سیدہ عائشہ ؓ کو نہیں پایا ہے۔ ... الموضوع: تنزيل الناس منازلهم (الأخلاق والآداب) موضوع: لوگوں کو ان کا جائز مقام دینا (اخلاق و آداب) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ فِي تَنْزِيلِ النَّاسِ مَنَازِلَهُمْ) حکم: حسن 4843. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُمْرَانَ، أَخْبَرَنَا عَوْفُ بْنُ أَبِي جَمِيلَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ مِخْرَاقٍ، عَنْ أَبِي كِنَانَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >إِنَّ مِنْ إِجْلَالِ اللَّهِ إِكْرَامَ ذِي الشَّيْبَةِ الْمُسْلِمِ، وَحَامِلِ الْقُرْآنِ غَيْرِ الْغَالِي فِيهِ وَالْجَافِي عَنْهُ، وَإِكْرَامَ ذِي السُّلْطَانِ الْمُقْسِطِ<.... سنن ابو داؤد : کتاب: آداب و اخلاق کا بیان (باب: ہر آدمی کے مقام و مرتبے کا خیال رکھنے کا بیان ) مترجم: DaudWriterName 4843. سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ بوڑھے مسلمان اور صاحب قرآن کی عزت کرنا جو اس میں غلو اور تقصیر سے بچتا ہو اور (اسی طرح) حاکم عادل کی عزت کرنا، اللہ عزوجل کی عزت کرنے کا حصہ ہے۔“ الموضوع: تنزيل الناس منازلهم (الأخلاق والآداب) موضوع: لوگوں کو ان کا جائز مقام دینا (اخلاق و آداب) 4 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ) حکم: حسن 3712. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ سنن ابن ماجہ : کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل (باب: جب تمھارے پاس کسی قوم کامعزز شخص آئے تواس کو عزت کرو ) مترجم: MajahWriterName 3712. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تمہارے پاس کسی قوم کا معزز شخص آئے تو اس کی عزت کرو۔ الموضوع: تنزيل الناس منازلهم (الأخلاق والآداب) موضوع: لوگوں کو ان کا جائز مقام دینا (اخلاق و آداب) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4