موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: تقریری
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ فِي الْوُضُوءِ مِنْ النَّوْمِ)
حکم : صحیح
200 . حَدَّثَنَا شَاذُّ بْنُ فَيَّاضٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ، حَتَّى تَخْفِقَ رُءُوسُهُمْ، ثُمَّ يُصَلُّونَ وَلَا يَتَوَضَّئُونَ. قَالَ أَبُو دَاوُد: زَادَ فِيهِ شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: كُنَّا نَخْفِقُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ بِلَفْظٍ آخَرَ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: طہارت کے مسائل
باب: نیندسے وضو
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
200. سیدنا انس ؓ کہتے ہیں کہ اصحاب رسول ﷺ نماز عشاء کا انتظار کرتے رہتے تھے حتیٰ کہ ان کے سر (نیند کے باعث) جھک جھک جاتے تھے۔ پھر وہ نماز پڑھ لیتے اور (نیا) وضو نہ کرتے تھے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ شعبہ کی قتادہ سے روایت میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ہمارے سر (نیند کے باعث) جھک جایا کرتے تھے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ ابن ابی عروبہ نے قتادہ سے دوسرے الفاظ سے بیان کیا ہے۔