قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ فِي الْقَسْمِ بَيْنَ النِّسَاءِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2137.   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَطَّارُ، حَدَّثَنِي أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ بَابَنُوسَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِلَى النِّسَاءِ -تَعْنِي: فِي مَرَضِهِ-، فَاجْتَمَعْنَ، فَقَالَ: >إِنِّي لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَدُورَ بَيْنَكُنَّ، فَإِنْ رَأَيْتُنَّ أَنْ تَأْذَنَّ لِي فَأَكُونَ عِنْدَ عَائِشَةَ, فَعَلْتُنَّ، فَأَذِنَّ لَهُ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: نکاح کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: بیویوں کے درمیان باریوں اور تقسیم کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

2137.   ام المؤمنین سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواج مطہرات کو بلوایا۔ یعنی اپنے مرض وفات کے دنوں میں، تو وہ جمع ہو گئیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں اب تمہارے درمیان چکر نہیں لگا سکتا اگر مناسب سمجھو اور مجھے اجازت دے دو، تو میں عائشہ کے ہاں رہ لوں۔“ تو سب نے اجازت دے دی۔