موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ فِي أَمْرُكِ بِيَدِكِ)
حکم : ضعیف
2204 . حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: قُلْتُ: لِأَيُّوبَ: هَلْ تَعْلَمُ أَحَدًا قَالَ بِقَوْلِ الْحَسَنِ فِي: أَمْرُكِ بِيَدِكِ؟ قَالَ: لَا، إِلَّا شَيْئًا حَدَّثَنَاهُ قَتَادَةُ، عَنْ كَثِيرٍ- مَوْلَى ابْنِ سَمُرَةَ-، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ... قَالَ أَيُّوبُ: فَقَدِمَ عَلَيْنَا كَثِيرٌ. فَسَأَلْتُهُ؟ فَقَالَ: مَا حَدَّثْتُ بِهَذَا قَطُّ، فَذَكَرْتُهُ لِقَتَادَةَ، فَقَالَ: بَلَى، وَلَكِنَّهُ نَسِيَ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
باب: شوہر اگر یوں کہے ” تیرا معاملہ تیرے ہاتھ میں ہے تو ؟ “
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
2204. حماد بن زید نے بیان کیا کہ میں نے ایوب سے پوچھا: آپ کو کسی کا علم ہے جو «أمرك بيدك» ” تیرا معاملہ تیرے ہاتھ میں ہے۔“ کی تفصیل میں حسن (بصری) کی طرح کہتا ہو؟ (ان کی بیان اگلی روایت میں آ رہا ہے۔) ایوب نے کہا: نہیں مگر وہی جو ہم کو قتادہ نے بہ سند کثیر مولی ابن سمرہ سے، ابوسلمہ سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کی مانند بیان کیا۔ ایوب نے کہا: پھر کثیر مولی ابن سمرہ ہمارے پاس آئے تو میں نے ان سے (اس روایت کے متعلق) پوچھا۔ تو انہوں نے کہا: ”میں نے یہ کبھی بیان نہیں کیا۔“ پھر میں نے ان کی یہ بات قتادہ سے کہی تو انہوں نے کہا کہ بیان تو کیا ہے مگر بھول گئے ہیں۔