موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21675) |
|
اقوام سابقہ (2925) |
|
سیرت (18010) |
|
قرآن (6272) |
|
اخلاق و آداب (9764) |
|
عبادات (51492) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4155) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3633) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6547) |
|
معاملات (9225) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3431) |
|
جرائم و عقوبات (5046) |
|
جہاد (5356) |
|
علم (9423) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابُ وَقْتِ فِطْرِ الصَّائِمِ)
حکم : صحیح
2352 . حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى، يَقُولُ: سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَائِمٌ، فَلَمَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ, قَالَ: >يَا بِلَالُ! انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا<، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ. لَوْ أَمْسَيْتَ!، قَالَ: >انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا<، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا!، قَالَ: >انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا<، فَنَزَلَ، فَجَدَحَ، فَشَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَال:َ >إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا, فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ<. -وَأَشَارَ بِأُصْبُعِهِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ-.
سنن ابو داؤد:
کتاب: روزوں کے احکام و مسائل
باب: روزہ افطار کرنے کا وقت
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
2352. سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی ؓ بیان کرتے ہیں کہ (ایک سفر میں) ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ گئے جبکہ آپ روزے سے تھے۔ جب سورج غروب ہو گیا تو آپ نے فرمایا: ”اے بلال! اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو۔“ انہوں نے کہا: اے اﷲ کے رسول! ذرا شام ہو لینے دیجئیے۔ آپ نے فرمایا: ”اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو۔“ انہوں نے کہا: اے اﷲ کے رسول! ابھی تو دن ہے۔ آپ نے فرمایا: اترو اور ہمارے لیے ستو گھولو۔“ چنانچہ بلال اترے، ستو گھولا اور پھر آپ نے نوش کیا اور فرمایا: ”جب دیکھو کہ ادھر سے رات ہو گئی ہے تو بلاشبہ روزے دار کے لیے افطار کا وقت ہو گیا۔“ اور آپ ﷺ نے اپنی انگلی سے مشرق کی طرف اشارہ فرمایا۔