الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 14 - مجموع أحاديث: 139 کل صفحات: 14 - کل احا دیث: 139 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ وَالإِفْطَارِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1941. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ سَمِعَ ابْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَالَ لِرَجُلٍ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الشَّمْسُ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الشَّمْسُ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ فَشَرِبَ ثُمَّ رَمَى بِيَدِهِ هَا هُنَا ثُمَّ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ اللَّيْلَ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ تَابَعَهُ جَرِيرٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : سفر میں روزہ رکھنا اور افطار کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 1941. حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے۔ (شام کے وقت) آپ نے ایک شخص سے فرمایا: ’’اتر کر میرے لیے ستو تیار کر۔‘‘ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ ! ابھی تو آفتاب کی روشنی ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’اتر کر میرے لیے ستو گھول۔‘‘ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ !ابھی تک سورج کی روشنی باقی ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’اتر کر میرے لیے ستو تیار کر۔‘‘ چنانچہ وہ اترا اور آپ کے لیے ستو تیار کیے۔ آپ نے انھیں نوش کیا۔ پھر اپنے ہاتھ سے مشرق کی طرف اشارہ کرکے ف... الموضوع: الصيام في السفر (العبادات) Topics: سفر میں روزہ رکھنا (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ وَالإِفْطَارِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1943. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيَّ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَأَصُومُ فِي السَّفَرِ وَكَانَ كَثِيرَ الصِّيَامِ فَقَالَ إِنْ شِئْتَ فَصُمْ وَإِنْ شِئْتَ فَأَفْطِرْ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : سفر میں روزہ رکھنا اور افطار کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 1943. حضرت عائشہ ؓ ہی سے روایت ہے کہ حضرت حمزہ بن عمرو اسلمی ؓ نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ میں سفر میں روزہ رکھ لوں؟ اور وہ بہت روزے رکھاکرتے تھے۔ آپ نے فرمایا: ’’(تمہاری مرضی ہے) چاہو تو رکھ لو چاہو تو چھوڑ دو۔‘‘ الموضوع: الصيام في السفر (العبادات) Topics: سفر میں روزہ رکھنا (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ إِذَا صَامَ أَيَّامًا مِنْ رَمَضَانَ ثُمَّ س...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1944. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى مَكَّةَ فِي رَمَضَانَ فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ الْكَدِيدَ أَفْطَرَ فَأَفْطَرَ النَّاسُ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ وَالْكَدِيدُ مَاءٌ بَيْنَ عُسْفَانَ وَقُدَيْدٍ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : جب رمضان میں کچھ روزے رکھ کر کوئی سفر کرے ) مترجم: BukhariWriterName 1944. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ رمضان المبارک میں مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہوئے۔ اس وقت آپ روزے سے تھے۔ جب مقام کدید پہنچے تو آپ نے وہاں روزہ چھوڑ دیا۔ تب لوگوں نے بھی روزہ افطار کردیا۔ ابو عبداللہ(امام بخاری) نے فرمایا: کدید، عسفان اور قدید کے درمیان ایک چشمے کانام ہے۔ ... الموضوع: الصيام في السفر (العبادات) Topics: سفر میں روزہ رکھنا (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ إِذَا صَامَ أَيَّامًا مِنْ رَمَضَانَ ثُمَّ س...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1945. بَاب حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ فِي يَوْمٍ حَارٍّ حَتَّى يَضَعَ الرَّجُلُ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ مِنْ شِدَّةِ الْحَرِّ وَمَا فِينَا صَائِمٌ إِلَّا مَا كَانَ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَابْنِ رَوَاحَةَ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : جب رمضان میں کچھ روزے رکھ کر کوئی سفر کرے ) مترجم: BukhariWriterName 1945. حضرت ابو درداء ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ ہم کسی سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ نکلے۔ گرمی اس قدر سخت تھی کہ اس کی شدت سے آدمی اپنے سر پر ہاتھ رکھ لیتا تھا۔ اس وجہ سے ہم میں سے کوئی شخص بھی روزے سے نہ تھا۔ صرف رسول اللہ ﷺ اور حضرت عبداللہ بن رواحہ ؓ روزے دار تھے۔ ... الموضوع: الصيام في السفر (العبادات) Topics: سفر میں روزہ رکھنا (عبادات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ لِمَنْ ظُلِّلَ عَلَيْهِ ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1946. حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَرَأَى زِحَامًا وَرَجُلًا قَدْ ظُلِّلَ عَلَيْهِ فَقَالَ مَا هَذَا فَقَالُوا صَائِمٌ فَقَالَ لَيْسَ مِنْ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : نبی کریم ﷺکا فرمانا اس شخص کے لیے جس پر شدت گرمی کی وجہ سے سایہ کر دیا گیا تھا کہ ) مترجم: BukhariWriterName 1946. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے دوران سفر ایک ہجوم دیکھا۔ اس میں ایک آدمی نظر آیا جس پر سایہ کیا گیاتھا۔ آپ نے فرمایا: ’’یہ کیا ہے؟‘‘ لوگوں نے عرض کیا: یہ شخص روزے دار ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’(ایسے حالات میں) دوران سفر میں روزہ ر کھنا کوئی نیکی نہیں۔ ‘‘ ... الموضوع: الصيام في السفر (العبادات) Topics: سفر میں روزہ رکھنا (عبادات) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابٌ: لَمْ يَعِبْ أَصْحَابُ النَّبِيِّ ﷺ بَعْضُهُ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1947. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كُنَّا نُسَافِرُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَعِبْ الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ وَلَا الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : نبی کریم ﷺ کے اصحاب ؓ ( سفر میں ) روزہ رکھتے یا نہ رکھتے وہ ایک دوسرے پر نکتہ چینی نہیں کیا کرتے تھے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 1947. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ہمراہ سفر کیا کرتے تھے، روزہ رکھنے والا، ترک کرنے والے پر اور چھوڑنے والا روزے دار پر عیب نہیں لگاتا تھا۔ الموضوع: الصيام في السفر (العبادات) Topics: سفر میں روزہ رکھنا (عبادات) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ مَنْ أَفْطَرَ فِي السَّفَرِ لِيَرَاهُ النَّا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1948. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ فَصَامَ حَتَّى بَلَغَ عُسْفَانَ ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَرَفَعَهُ إِلَى يَدَيْهِ لِيُرِيَهُ النَّاسَ فَأَفْطَرَ حَتَّى قَدِمَ مَكَّةَ وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ فَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ قَدْ صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَفْطَرَ فَمَنْ شَاءَ صَامَ وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : سفر میں لوگوں کو دکھا کر روزہ افطا کر ڈالنا ) مترجم: BukhariWriterName 1948. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے انھوں نےفرمایا کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ طیبہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے آپ نے روزہ رکھا حتیٰ کہ جب مقام عسفان پہنچے تو پانی منگوایا اسے ا پنے ہاتھوں کی طرف اٹھایا تاکہ لوگوں کو دکھائیں۔ پھر آپ نے روزہ افطار کردیا تاآنکہ آپ مکہ مکرمہ تشریف لائے۔ یہ سفر دوران رمضان کا تھا۔ حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سفر میں روزہ رکھا اور افطار بھی کیا اب جو چاہے (دوران سفر میں) روزہ رکھے اور جو چاہے افطار کرے۔ ... الموضوع: الصيام في السفر (العبادات) Topics: سفر میں روزہ رکھنا (عبادات) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابٌ: مَتَى يَحِلُّ فِطْرُ الصَّائِمِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1955. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ وَهُوَ صَائِمٌ فَلَمَّا غَرَبَتْ الشَّمْسُ قَالَ لِبَعْضِ الْقَوْمِ يَا فُلَانُ قُمْ فَاجْدَحْ لَنَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمْسَيْتَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَلَوْ أَمْسَيْتَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ إِنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُمْ فَشَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَالَ إِذَا رَأَيْتُ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : روزہ کس وقت افطا رکرے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1955. حضرت عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ ہم ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھے۔ آپ نے روزہ رکھا ہوا تھا۔ جب سورج غروب ہوا تو آپ نے ایک شخص سے فرمایا: ’’اے فلاں!اٹھ اور ہمارے لیے ستو تیار کر۔‘‘ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ !شام ہونے دیتے۔ آپ نے فرمایا: ’’اتر کر ہمارے لیے ستو گھول۔‘‘ اس نےعرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ !شام ہونے دیجئے۔ آپ نے فرمایا: ’’اتر اور ہمارے لیے ستو بنا۔‘‘ اس نے پھر عرض کیا: ابھی تو دن باقی ہے آپ نے فرمایا: ’’اتر کر ہمارے لیے ستو تیار کر&lsq... الموضوع: الصيام في السفر (العبادات) Topics: سفر میں روزہ رکھنا (عبادات) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابٌ يُفْطِرُ بِمَا تَيَسَّرَ مِنَ المَاءِ، أَوْ ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1956. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ سُلَيْمَانُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَائِمٌ فَلَمَّا غَرَبَتْ الشَّمْسُ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمْسَيْتَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيْكَ نَهَارًا قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا فَنَزَلَ فَجَدَحَ ثُمَّ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ اللَّيْلَ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : پانی وغیرہ جو چیز بھی پاس ہو اس سے روزہ افطار کرلینا چاہئے ) مترجم: BukhariWriterName 1956. حضرت عبداللہ بن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک سفر کیا۔ آپ نے روزہ رکھاہوا تھا۔ جب سورج غروب ہو گیا تو آپ نے(کسی سے) فرمایا: ’’اتر کر ہمارے لیے ستو تیار کر۔‘‘ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ ! شام تو ہونے دیجئے آپ نے فرمایا: ’’اتر کر ہمارے لیے ستو تیار کر۔‘‘ اس نے پھر عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ ! ابھی دن باقی ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’اتر اور ہمارے لیے ستو بنا۔‘‘ وہ اترا اور آپ کے لیے ستو تیار کیے، پھر آپ نے فرمایا: ’’جب تم رات کو دیکھو کہ وہ ادھر... الموضوع: الصيام في السفر (العبادات) Topics: سفر میں روزہ رکھنا (عبادات) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّوْمِ (بَابُ تَعْجِيلِ الإِفْطَارِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1958. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَصَامَ حَتَّى أَمْسَى قَالَ لِرَجُلٍ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي قَالَ لَوْ انْتَظَرْتَ حَتَّى تُمْسِيَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي إِذَا رَأَيْتَ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ... صحیح بخاری : کتاب: روزے کے مسائل کا بیان (باب : روزہ کھولنے میں جلدی کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 1958. حضرت ابن ابی اوفی ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھا۔ آپ نے روزہ رکھا۔ جب شام ہوئی تو ایک شخص سے فرمایا: ’’اتر کر میرے لیے ستو تیار کر۔‘‘ اس نے عرض کیا: اگر آپ شام تک انتظار کرتے تو بہتر ہوتا۔ آپ نے فرمایا: ’’اتر کر میرے لیے ستو تیار کر۔ جب تو دیکھے کہ رات ادھر سے آگئی ہے تو روزہ دار کو افطار کردینا چاہیے۔‘‘ ... الموضوع: الصيام في السفر (العبادات) Topics: سفر میں روزہ رکھنا (عبادات) مجموع الصفحات: 14 - مجموع أحاديث: 139 کل صفحات: 14 - کل احا دیث: 139