قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابٌ مَا رُوِيَ أَنَّ عَاشُورَاءَ الْيَوْمُ التَّاسِعُ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2446.   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ غَلَّابٍ ح، وحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، أَخْبَرَنِي حَاجِبُ بْنُ عُمَرَ جَمِيعًا الْمَعْنَى عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ، قَالَ: أَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ رِدَاءَهُ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ؟ فَقَالَ: إِذَا رَأَيْتَ هِلَالَ الْمُحَرَّمِ فَاعْدُدْ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ التَّاسِعِ, فَأَصْبِحْ صَائِمًا، فَقُلْتُ: كَذَا كَانَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ؟ فَقَالَ: كَذَلِكَ كَانَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: روزوں کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: یہ روایت کہ عاشورا نویں محرم ہے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

2446.   حکم بن اعرج بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عباس ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ مسجد الحرام میں اپنی چادر کا تکیا بنائے ہوئے تھے۔ میں نے ان سے عاشورائے محرم کے روزے کے متعلق پوچھا۔ آپ نے فرمایا جب تم محرم کا چاند دیکھو تو شمار کرو، جب نویں تاریخ ہو تو روزہ رکھو۔ میں نے کہا: کیا محمد ﷺ ایسے ہی روزہ رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: محمد ﷺ ایسے ہی روزہ رکھا کرتے تھے۔