قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ مَا يُجْزِئُ مِنْ الْغَزْوِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2510 .   حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ إِلَى بَنِي لَحْيَانَ، وَقَالَ: >لِيَخْرُجْ مِنْ كُلِّ رَجُلَيْنِ رَجُلٌ< ثُمَّ قَالَ لِلْقَاعِدِ: >أَيُّكُمْ خَلَفَ الْخَارِجَ فِي أَهْلِهِ وَمَالِهِ بِخَيْرٍ, كَانَ لَهُ مِثْلُ نِصْفِ أَجْرِ الْخَارِجِ<.

سنن ابو داؤد:

کتاب: جہاد کے مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: جو چیز غزوے سے کفایت کرتی ہے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2510.   سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بنولحیان کی جانب ایک مہم بھیجی اور فرمایا: ”ہر دو آدمیوں میں سے ایک جہاد کے لیے چلا جائے (آدھے لوگ جہاد کے لیے جائیں اور آدھے رکے رہیں۔)“ پھر آپ ﷺ نے رکنے والوں سے فرمایا: ”جو تم میں سے مجاہد کے گھر والوں کی عمدہ طور پر خبرگیری کرے گا اس کو جانے والے کا آدھا ثواب ہے۔“