قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي مَنْ يَغْزُو وَيَلْتَمِسُ الدُّنْيَا)

حکم : حسن

ترجمة الباب:

2516 .   حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنِ ابْنِ مِكْرَزٍ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! رَجُلٌ يُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَهُوَ يَبْتَغِي عَرَضًا مِنْ عَرَضِ الدُّنْيَا؟! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا أَجْرَ لَهُ<، فَأَعْظَمَ ذَلِكَ النَّاسُ! وَقَالُوا لِلرَّجُلِ: عُدْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ, فَلَعَلَّكَ لَمْ تُفَهِّمْهُ؟ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! رَجُلٌ يُرِيدُ الْجِهَادَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَهُوَ يَبْتَغِي عَرَضًا مِنْ عَرَضِ الدُّنْيَا؟! فَقَالَ: >لَا أَجْرَ لَهُ<، فَقَالُوا لِلرَّجُلِ: عُدْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ الثَّالِثَةَ! فَقَالَ لَهُ: >لَا أَجْرَ لَهُ<.

سنن ابو داؤد:

کتاب: جہاد کے مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: دنیا کی طلب میں غزوہ کرنے والا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2516.   سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ایک انسان جہاد کے لیے نکلتا ہے مگر وہ دنیا کا مال چاہتا ہے ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” اس کے لیے کوئی اجر نہیں ۔ “ لوگوں نے اس فرمان کو بہت گراں جانا ، انہوں نے اس آدمی سے کہا : دوبارہ پوچھو ، شاید تم اپنی بات واضح نہیں کر سکے ہو ۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ایک انسان جہاد فی سبیل اللہ کے لیے نکلتا ہے اور وہ دنیا کا مال چاہتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا ” اس کے لیے کوئی ثواب نہیں ۔ “ لوگوں نے اس آدمی سے کہا : رسول اللہ ﷺ سے پھر پوچھو ۔ اس نے آپ ﷺ سے تیسری بار پوچھا تو بھی آپ ﷺ نے اسے یہ فرمایا ” اس کو کوئی ثواب نہیں ۔ “