قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ رَبُّ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا)

حکم : حسن صحیح

ترجمة الباب:

2572 .   حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ بُرَيْدَةَ يَقُولُ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي، جَاءَ رَجُلٌ وَمَعَهُ حِمَارٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ارْكَبْ -وَتَأَخَّرَ الرَّجُلُ-، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا، أَنْتَ أَحَقُّ بِصَدْرِ دَابَّتِكَ مِنِّي، إِلَّا أَنْ تَجْعَلَهُ لِي!<. قَالَ: فَإِنِّي قَدْ جَعَلْتُهُ لَكَ، فَرَكِبَ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: جہاد کے مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: سواری کا مالک زیادہ حقدار ہے کہ وہ آگے بیٹھے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

2572.   سیدنا بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ تشریف لیے جا رہے تھے کہ ایک شخص آیا اور اس کے پاس گدھا تھا، اس نے کہا: اے اﷲ کے رسول! (آیئے) سوار ہو جائیے اور وہ خود پیچھے کو ہو گیا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، تم اپنی سواری پر آگے بیٹھنے کے زیادہ حقدار ہو۔ سوائے اس کے کہ تم اپنا یہ حق مجھے دے دو۔“ اس نے کہا: بیشک میں اپنا یہ حق آپ کو دیتا ہوں، سو آپ سوار ہو گئے۔