قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي الْإِمَامِ يَسْتَأْثِرُ بِشَيْءٍ مِنْ الْفَيْءِ لِنَفْسِهِ)

حکم : صحیح 

2754. حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ، قَالَ:، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَاءِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلَّامٍ الْأَسْوَدَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ عَبَسَةَ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَعِيرٍ مِنَ الْمَغْنَمِ، فَلَمَّا سَلَّمَ، أَخَذَ وَبَرَةً مِنْ جَنْبِ الْبَعِيرِ، ثُمَّ قَالَ: >وَلَا يَحِلُّ لِي مِنْ غَنَائِمِكُمْ مِثْلُ هَذَا إِلَّا الْخُمُسُ، وَالْخُمُسُ مَرْدُودٌ فِيكُمْ<

مترجم:

2754.

سیدنا عمرو بن عبسہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی، غنیمت کا ایک اونٹ (بطور سترہ) آگے تھا، جب آپ ﷺ نے سلام پھیرا تو آپ ﷺ نے اس اونٹ کے پہلو سے کچھ بال لیے پھر فرمایا: ”اور تمہاری غنیمتوں میں سے میرے لیے اس قدر بھی حلال نہیں سوائے پانچویں حصے کے، اور وہ پانچواں حصہ بھی پھر تم ہی میں واپس ہو جاتا ہے۔“