موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ مَنْ رَوَى أَنَّ الْمُسْتَحَاضَةَ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ)
حکم : صحيح لم أجدها والصواب أنه من مسند عائشة
290 . حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ فِيهِ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ الْقَاسِمُ بْنُ مَبْرُورٍ، عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ جَحْشٍ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ وَرُبَّمَا قَالَ مَعْمَرٌ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِمَعْنَاهُ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ وَابْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ وَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ فِي حَدِيثِهِ وَلَمْ يَقُلْ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْأَوْزَاعِيُّ أَيْضًا قَالَ فِيهِ قَالَتْ عَائِشَةُ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: طہارت کے مسائل
باب: وہ روایات جن میں ہے کہ مستحاضہ ہر نماز کے لئے غسل کرے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
290. عروہ، سیدہ عائشہ ؓ سے یہی حدیث روایت کرتے ہیں۔ اس میں کہا: چنانچہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھیں۔ (اختلاف اسانید کا بیان) امام ابوداؤد ؓ نے کہا: یہ حدیث قاسم بن مبرور نے یونس سے، وہ ابن شہاب سے، وہ عمرہ سے، وہ عائشہ ؓ سے انہوں نے ام حبیبہ بنت حجش ؓ سے روایت کی ہے۔ اور ایسے ہی معمر نے زہری سے اس نے عمرہ سے اس نے عائشہ سے روایت کی ہے۔ لیکن معمر نے کبھی «عن عمرة عن أم حبيبة» کہا ہے اور ایسے ہی ابراہیم بن سعد اور ابن عیینہ (دونوں) نے زہری سے وہ عمرہ سے اس نے عائشہ ؓ سے روایت کی ہے۔ ابن عیینہ نے اپنی روایت میں کہا کہ (زہری نے) یہ نہیں کہا کہ نبی کریم ﷺ نے اسے غسل کرنے کا حکم دیا تھا۔